انٹرنیٹ کوہ ہمالیہ کے دامن میں
 |
| مقامی لوگ اور غیر ملکی سیاح دونوں ہی انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں |
| |
سیاحوں سے بھرے اس مصروف شہر میں چھ انٹرنیٹ کیفے شاید دنیا کے سب سے اونچے مقام پر بنائے گئے کیفے نہ ہوں لیکن یہ یقیناً ہمالیہ میں سب سے زیادہ مصروف ترین ضرور ہیں۔
اس وقت شام کے چھ بجے ہیں اور 3450 میٹر بلند اس مقام پر ہلکی اور جما دینے والی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔
ویانا کے رہنے والے ولفگینگ اُرز نامچے سائبر کیفے میں ویانا میں رہنے والے اپنے دوستوں کو ای میل کرنے آئے ہیں۔